جیسا کہ تمام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ شہرِ حیدرآباد کے حالات کو خراب کرنے آئے دن کچھ نہ کچھ ایسی حرکتیں کی جارہی ہیں کہ عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔تازہ تریں اطلاع کے مطابق گذشتہ شب انسٹا گرام کے ذریعہ
رین بازار کے رہائشی کشن نامی شخص نے پر ایک کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز مواد پوسٹ کیا ۔اور جب لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا انکے دل مجروح ہوئے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔فوری طور پر بیرسٹر اسدالدین اویسی اور مقامی مجلسی ایم ایل جعفر حسین معراج نے پولیس کوکہا کہ اس بات پر سنگین نوٹ لیں۔جب کہ رین بازار پولیس اسٹیشن کے باہر لوگوجو کہ کثیر تعداد میں جمع ہونے لگے تھاذبردست احتجاج کیا۔
جس پر پولیس نے مجرم کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی اور ہجوم کو منتشر کیا۔

