ریاست تلنگانہ کے نرمل میں واقع گورنمنٹ ہاسپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ آگ لگنے کے باعث ہاسپٹل میں دھواں بھر گیا جس سے مریضوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا، جب دوسری منزل پر آگ کی شدت بڑھ گئی اور دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس خطرناک صورت حال کے پیش نظر، مریضوں کو فوری طور پر محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور جلد ہی شعلوں پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جس پر ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے راحت کی سانس لی۔ مزید تفصیلات ا انتظار ہے۔
ویورس ہم آپ کو بتادیں کے فی الحال تلنگانہ میں سیاسی ماحول گرم چل رہا ہے ۔جہاں آپ کو ایک کے بعد دیگر کئی مثائل میں چاہے وہ ھیڈرا ہو یا موسی ریور سی یم ریونت ریڈی کی حکومت کا درد سر بن رہے ہیں وہیں پر اب کسانوں کے معاملے میں دھرنے شروع ہوچکے ہیں ہم آپ کو بتادیں کہ
ریتھو بھروسہ پر وزیر تملا ناگیشور راؤ کے اعلان کی وجہ سے ریاست بھر میں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔
سڑک پر جمع ہوکر احتجاج کے ساتھ ساتھ پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔مزید ہم آپ کو بتادیں کہ
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کی کال پر ریاست بھر میں جاری احتجاج میں کسانوں کے ساتھ بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔

